اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sarbananda Sonowal visits Ganderbal آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونوال کا گاندربل دورہ - گاندربل اردو نیوز

مرکزی وزیر سربانند سونووال اپنے یک روزہ دورے پر گاندربل پہنچے جہاں انہوں نے مستحقین کی 12 لاکھ روپے سے زائد رقم سے مدد کی اور متعدد پروجیکٹس کا افتتاح بھی کیا۔ Sarbananda Sonowal visits Ganderbal

آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونوال کا گاندربل دورہ
آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونوال کا گاندربل دورہ

By

Published : Oct 28, 2022, 3:46 PM IST

گاندربل: آیوش کے مرکزی وزیر سربا نند سونو وال نے آج مرکزی حکومت کے پلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع گاندربل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سربا نند سونووال نے مختلف اسکیموں کے تحت مالی امداد تقسیم کی جن میں محکمہ لیبر کی طرف سے اعلی تعلیم کی امداد اور سب کیلئے مکانات ( شہری ) کیلئے 12.35 لاکھ روپے کی رقم مستحقین میں تقسیم کی۔ انہوں نے استفادہ کنندگان کو یہاں منی سیکرٹریٹ گاندربل میں پی ایم ای جی پی کے تحت منظوری لیٹر، ہیٹر نگ ایڈز، پروٹیکس اور آرتھو کس، وہیل چیرز، لینڈ پاس بکس، انکم ٹیکیٹ، گولڈن کارڈ کھیلوں کی کٹس، ٹراؤٹ اور کارپ پچھلی کے تالاب تعمیر کیلئے منظوری اسناد بھی حوالے کیے۔Sarbananda Sonowal visits Ganderbal

آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونوال کا گاندربل دورہ

قبل ازیں مرکزی وزیر نے منی سیکرٹریٹ گاندربل کے لان میں اپنی مصنوعات اور اسکیموں کی نمائش کیلئے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی ڈی سی کے وائس چئیر پرسن بلال احمد، ڈپٹی کمشنر گاندربل، ڈائر یکٹر آیوش، ایس ایس پی گاندربل اور دیگر افسران کے ساتھ اسٹالوں کا دورہ کیا اور انہوں نے مقامی مصنوعات کا بغور مشاہدہ کیا اور ان کے بارے میں دریافت کیا۔ قبل ازیں وزیر نے منی سیکرٹریٹ گاندربل سے قصبے میں ای رکشا سروس بھی شروع کی ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربا نند سونو وال نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے یوٹی پر خصوصی توجہ دی ہے اور وزیر اعظم نریندرمودی کی بھر پور رہنمائی میں ترقی، امن اور سلامتی اس رفتار سے چل رہی ہے۔ بعد ازاں وزیر نے بوائز سکینڈری اسکول منیگام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یوگا سیشن دیکھا اور اسکول کے احاطے میں تیار کردہ ہربل گارڈن کا بھی دورہ کیا ۔ Union Minister of AYUSH Sarbananda Sonowal visits Ganderbal district of JK

دریں اثنا وزیر سربا نند سونو وال نے 222.9 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی کھر ہامہ سے چیوا تک 3.20 کلومیٹر لمبائی کی سڑک اور پی ایم بی ایس وائی فیز 111 کے تحت11.95 3 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی 3.65 کلو میٹر چینیر سے این ایچ ڈبلیو سے پہل تک سڑک کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیر نے بی ایچ ایس ایس مینگام کے لان میں ڈائریکٹوریٹ آف آیوش کی طرف سے لگاۓ گئے اسٹالوں کا بھی دورہ کیا جس میں غذائیت کی کمی کو دور کر نے کیلئے مقامی طور پر اگائے گئے مختلف دواؤں کے پودے دکھائے گئے تھے اور علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ Sarbananda Sonowal visits Ganderbal

یہ بھی پڑھیں : مرکزی وزیر آیوش ڈاکٹر مونجپارہ مہندر بھائی نے گاندربل کے ہسپتال کا دورہ کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details