پولیس نے گاندربل کے وسن علاقے سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو عسکریت پسندوں میں شامل ہونے سے بچایا جب وہ عسکریت پسندی میں شامل ہونے کے لیے اپنا گھر چھوڑ چکے تھے۔
گاندربل پولیس نے دو نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہونے سے روکا گیا تکنیکی معلومات کی مدد سے گاندربل پولیس نے تیزی سے کاروائی کی اور دونوں نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے ڈاون ٹاؤن میں واقع مقام پر پہنچا کر انہیں بچایا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے دونوں نوجوان کو واپس لایا اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں ان کی عسکریت پسندی میں شمولیت سے متعلق حقائق کا انکشاف کیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ دونوں نوجوان عسکریت پسندوں کے صفوں میں میں شامل ہونے کے لیے گھر چھوڑ چکے تھے۔
پولیس نے اس مشورے کے ساتھ والدین کے حوالے کرنے سے قبل نوجوانوں کو ایک ماہر نفسیات اور دوسرے ماہرین کی مدد سے مناسب نگرانی کرنے کی بات کہی۔
ایس ایس پی گاندربل نے کہا کہ 'سرحد پار سے اے این ای کے کارکن مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی جانب راغب کر رہے ہیں اور انہیں عسکریت پسندی میں شامل ہونے پر آمادہ کررہے ہیں جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'والدین کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور اپنے بچوں کی ایسی کسی بھی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات پر اطلاع دیں تاکہ ماہرین کی مشاورت کے ذریعے ان کی صحیح رہنمائی کی جائے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس اقدام کی ستائش کی۔