گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں آتشزدگی کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کے ٹھیون، کنگن علاقے میں اچانک شفیقہ بانو زوجہ غلام احمد ٹنڈا کے دو منزلہ رہائشی مکان سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے جس نے آنا فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ آتشزدگی کے سبب گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم رہائشی مکان اور اس میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ Residential House Gutted in Kangan
مقامی باشندوں نے رضا کاروانہ طور پر آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی وہیں انہوں نے فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی کو بھی مطلع کیا جنہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس میں شفیقہ بانوں کا دو منزہ رہائشی مکان مکمل خاکستر ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا طور پر پتہ نہ چل سکا وہیں اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔Residential House Gutted in Ganderbal