اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Kangan Ganderbal: کنگن گاندربل میں سڑک حادثہ، دو نوجوان ہلاک - سڑک حادثہ اہم خبر

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مارگنڈ کنگن کے نزدیک ٹاٹا سومو اور اسکوٹی کے درمیان زوردار ٹکر کے باعث دو نوجوانوں ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔Road Accident in Kangan Ganderbal

Two persons killed in Kangan Ganderbal road mishap
کنگن گاندربل میں سڑک حادثہ،دو نوجوان از جان

By

Published : Jul 7, 2022, 8:33 PM IST

گاندربل:ضلع گاندر بل کے مارگنڈ کنگن کے نزدیک ٹاٹا سومو اور اسکوٹی کے درمیان زور دارٹکر کے باعث دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ Road Accident in Kangan Ganderbal

کنگن گاندربل میں سڑک حادثہ، دو نوجوان ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز سرینگر لہیہ شاہراہ پر مار گنڈ کنگن کے نزدیک ٹاٹا سومو اور سکوٹی کے درمیان ٹکر ہوئی جس وجہ سے سکوٹی پر سوار دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کو علاج و معالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ Two killed in road accident in ganderbal

حادثے میں جاں بحق ہوئے ایک نوجوان کی شناخت سمیر احمد خان ساکن کنگن کے طور پر ہوئی جب کہ دوسرے کی پہچان ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دوست ہیں اور وہ بازار کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں ہی ٹا ٹا سومو سے وہ ٹکرا گئے جس وجہ سے دونوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے قبل مامر کنگن میں بھی سکوٹی سوار ٹریفک حادثے میں از جان ہوا تھا۔ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر عوامی حلقوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ متعلقہ محکمہ ٹریفک حادثات پر قابو پانے میں مکمل طورپر ناکام ثابت ہو چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details