اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: ریچھ کے حملے میں دادا، پوتا شدید زخمی

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ریچھ نے 9 سالہ بچے سمیت اسکے معمر دادا پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا۔

By

Published : Nov 1, 2021, 9:30 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ددریم باغ علاقے میں چند روز قبل ریچھوں کے جھنڈ دیکھے جانے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے، وہیں ایک ریچھ ددریم باغ میں ایک مکان کے صحن میں داخل ہو گیا اور ایک معمر شہری سمیت اسکے 9 سالہ پوتے کو زخمی کر دیا۔

گاندربل: ریچھ کے حملے میں دادا، پوتا شدید زخمی

مقامی لوگوں کے مطابق ددریم باغ میں تین روز سے ریچھوں کا ایک جھنڈ انسانی بستی کے کافی قریب گھوم رہا ہے۔ انکے مطابق ان میں سے ایک ریچھ خوراک کی تلاش میں بستی میں گھس گیا جہاں اس نے 9 سالہ فرہان احمد خان ولد جاوید احمد اور اس کے دادا فاروق احمد خان ولد اکبر خان پر حملہ کرکے دونوں کو شدید زخمی کردیا۔

مزید پڑھیں:گاندربل پولیس نے تین لاپتہ لڑکیوں کو بازیاب کیا

انہوں نے کہا کہ زخمی افراد کو نازک حالت میں سکمز صورہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ وہ ریچھ کو بستی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ وہیں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم کافی کوششوں کے بعد ریچھ کو دبوچنے میں کامیاب ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details