گلوبل انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن نئی دہلی کے تعاون سے ٹاون ہال گاندربل میں فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن پر دو روزہ ٹریننگ و بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Training Programme on Food Safety at Ganderbal
گاندربل میں دو روزہ فوڈ سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد فوڈ بزنس آپریٹرز، ریٹیلرز، چھوٹے مینوفیکچررز اور چائے کی دکان والوں نے مذکورہ تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔
ٹرینرز کی طرف سے حفظان صحت کے اچھے طریقوں، مناسب اسٹوریج، صفائی ستھرائی، پروسیسنگ اور ریٹیل سطح پر کھانے کی مناسب ہینڈلنگ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مذکورہ تربیتی پروگرام میں ضلع کے فوڈ سیفٹی افسران نے بھی شرکت کی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز جو فوڈ بزنس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے FSS ایکٹ-2006، کے اس کے قواعد و ضوابط کے مؤثر نفاذ کے لیے ضلع میں فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے کردار کی تعریف کی۔