گاندربل:جموں کشمیر پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو لیڈران کو گرفتار کیا ہے، جنہوں نے اپنی ہی پارٹی کارکن سے مبینہ طور پر نو لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھندنہ گاندربل سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کارکن بشیر احمد بھٹ نے گاندربل ہوٹل میں مشترکہ قیام کے دوران ان دونوں سینیئر لیڈران پر 9 لاکھ روپے لوٹنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے بی جے پی کے کئی لیڈران کو گاندربل ضلع کے ہوٹل نمروز میں حفاظتی مقاصد کے لیے ٹھہرا تھا۔ BJP Leader Con Party Worker in Ganderbal
بشیر آحمد نے بتایا کہ" قیام کے دوران میں نے اپنی چیک بک سے ایک چک کھو دی۔ ابتدائی طور پر میں نے محسوس نہیں کیا کہ چیک بک سے ایک چک غائب ہے۔ میں نے ڈریم 11 گیم میں 1 کروڑ کی رقم جیتی تھی۔ پیسے میرے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوئے تھے اور میں نے بہت کم رقم خرچ کی تھی۔" انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کو مجھے بینک سے ایک ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرے بینک اکاؤنٹ سے 9 لاکھ 5 ہزار کی رقم ڈیبٹ ہو گئی۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں ایف آئی آر نمبر 199/2022 درج کیا ہے۔