اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kangan Road Accident کنگن حادثے میں بارہ مسافر زخمی - سڑک حادثہ میں بارہ افراد زخمی

کنگن علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں 12مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔12 Persons Injured In Kangan Road Accident

بارہ مسافر زخمی
بارہ مسافر زخمی

By

Published : Dec 8, 2022, 10:26 PM IST

سری نگر،جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں 12مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز کنگن میں ٹاٹا سومو اور انوا کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے بارہ مسافر خون میں لت پت ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔12 Persons Injured In Kangan Road Accident

زخمیوں کی شناخت ظہور احمد میر ولد شبیر احمد ساکن بونی باغ، دلشادہ بیگم زوجہ بادشاہ خان ساکن مامر ، رحمت نیازی ولد غلا م احمد ساکن خیام چوک سری نگر، شگفتہ قادر دختر غلام قادر ساکن چیر ون، سومو ڈرائیور شبیر احمد ولد غلام رسول ساکن ہاری گنون، ہادیا الطاف دختر محمد الطاف ساکن ہاری گنون، شافعیہ بیگم زوجہ غلام نبی ساکن ہاری گنون، مبارک احمد ساکن بونی گام، ہانزلہ ولد محمد الطاف ، ثاقب ولد شاہ نواز ساکن مامر ، برکت احمد گنائی کے بطور ہوئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں سے سات کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر ریفر کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

مزید پڑھیں:Kishtwar Road Accident کشتواڑ سڑک حادثہ میں ایک ہلاک دو زخمی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details