اردو

urdu

ETV Bharat / state

Training Center by Handloom Department: گاندربل میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے تربیتی سنٹر کا قیام - گاندربل میں لڑکیوں کے لیے تربیتی سنٹر کا قیام

ضلع گاندربل کے ولی وار میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے لڑکیوں کے لیے ایک سنٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں پر درجنوں لڑکیاں اون کی بنائی کا کام سیکھ رہی ہیں۔' Handloom Training Center in Waliwar

گاندربل میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے تربیتی سنٹر کا قیام
گاندربل میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے تربیتی سنٹر کا قیام

By

Published : Jul 3, 2022, 1:04 PM IST

مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ 'وہ نوجوان لڑکے و لڑکیوں کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ دے کر انہیں روزگار سے جوڑا جاسکے۔ جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے ولی وار سرپنچ کے مطالبہ پر محکمہ ہینڈ لوم کی طرف سے علاقے میں لڑکیوں کے لیے ایک سنٹر قائم کیا گیا، جہاں درجنوں لڑکیاں چرخے کے ذریعہ دھاگا اور اون کی بُنائی کا کام سیکھ رہی ہیں۔ Handloom Training Center for Girls in Ganderbal

گاندربل میں محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے تربیتی سنٹر کا قیام

زیر تربیت لڑکیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'تربیت حاصل کرتے ہوئے بہت جلد ہم روزگار حاصل کرسکیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ 'چرخے کے ذریعے سے پشمینہ یا دوسرے قسم کے اون کی بنائی کا کام سیکھنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے، کیونکہ اس کام کو پیغمبر اسلامﷺ کی صاحبزادی و خاتون جنت حضرت فاطمہؓ نے کیا تھا'۔

یہ بھی پڑھیں: Handloom Expo at Pahalgam: 'مائی ہینڈلوم مائی پرائیڈ' کے تحت پہلگام میں نمائش

اس دوران ولی وار سرپنچ نے بتایا کہ 'علاقے کی تعلیم یافتہ لڑکیاں ملازمت نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھیں، تاہم اب محکمہ ہینڈ لوم کی جانب سے انہیں ٹریننگ دیکر روزگار کے قابل بنایا جارہا ہے، جس کے لیے ہم محکمہ کے شکر گذار ہیں'۔ Jobs for Girls in Jammu and Kashmir

ABOUT THE AUTHOR

...view details