گاندربل:وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر لہیہ شاہراہ کو گیارہ روز تک بند رہنے کے بعد شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شاہراہ کو جمعرات کے روز یک طرفہ ٹریفک کے لیے جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برفانی تودے گرنے اور خراب موسم کی وجہ سے 11 دن تک بند رہنے کے بعد سرینگر-کرگل روڈ پر یک طرفہ ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔ اس دوران درماندہ چھوٹی گاڑیوں بشمول مسافر گاڑیوں کو سونمرگ سے کرگل کی طرف جانے کی اجازت دی گئی وہیں مال بردار گاڑیوں کو ابھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
ایک عہدیدار نے اس حوالے سے بتایا کہ سونمرگ سے کرگل کی طرف یک طرفہ ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، اور بیتر موسم اور سڑک کے بہتر حالات کے پیش نظر ٹرکوں سمیت دیگر گاڑیوں کو جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ زوجیلا پاس پر برفانی تودے گرنے کے بعد 16 اپریل سے سینکڑوں چھوٹی گاڑیاں اور بھاری موٹر گاڑیاں بشمول ٹرک اور مسافر گاڑیاں شاہراہ کے دونوں طرف پھنسے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں سڑک بند ہوگئی۔