اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونمرگ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ریاست، بیرونی ریاست اور بیرون ملک سے آنے والے سیاح چند گھنٹوں کو رکنے کے بعد  سونمرگ سے واپس جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

سونمرگ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Apr 24, 2019, 10:41 AM IST

ریاست جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام سونمرگ میں ہر سال لاکھوں سیاح گھومنے آتے ہیں، تاہم اس سال زیادہ برفباری ہونے کی وجہ سے سڑکیں کھلنے میں کا فی وقت لگا جس کی وجہ سے سیاحت سے وابستہ سینکڑوں مقامی مزدور، ہوٹل مالکان اور باقی لوگ حکومت سے نالاں نہیں ہیں۔

سونمرگ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

تجارتی تنظیم بیوپار منڈل سونمرگ کا ماننا ہے کہ سونمرگ انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دو ہفتوں کا وقت گزر جانے کے بعد بھی انتظامیہ نے ابھی بھی سونمرگ میں بجلی، پانی اور باقی ضروریات کی چیزیں مہیا نیہں کرائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست، بیرونی ریاست اور بیرون ملک سے آنے والے سیاح چند گھنٹوں کو رکنے کے بعد واپس جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔انہیں یہاں رات بھر روکنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

سونمرگ تجارتی کمیٹی نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سونمرگ میں بھی بنیادی سہولیات مہیا کرائی جائیں تاکہ یہاں کا مزدور طبقہ کسی بھی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details