جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ ہونے کے بعد اور کورونا وائرس کی وجہ سے کشمیر کا سیاحتی سیزن مکمل طور سے بند تھا لیکن رواں برس جنوری کے مہینے میں کشمیر میں سیاحتی سیزن شروع ہوتے ہی سیاحوں کا آنا شروع ہوگیا۔
سونمرگ میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو انتظامیہ کی مدد سے ریسکیو کرایا گیا وہیں ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونمرگ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے درجنوں غیر ریاستی سیاح سونمرگ پہنچے تھے، لیکن چار روز قبل اچانک برفباری کی وجہ سے متعدد سیاح سونمرگ کے ہوٹلوں میں پھنس گئے۔
سیاحوں کے پھنسے ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی ضلع انتظامیہ گاندربل نے سب ڈویژنل مجسٹریٹ حکیم تنویر کی سربراہی میں ایک ریسکیو ٹیم کو علاقے کی جانب روانہ کرکے درجنوں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا گیا۔
شدید برف باری کی وجہ سے غیر ریاستی سیاح کافی زیادہ ڈرے ہوئے تھے، لیکن ضلع انتظامہ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ حکیم تنویر کے سپورٹ کے بعد ڈرے سہمے سیاحوں کا حوصلہ بلند ہوگیا۔
پھنسے ہوئے غیر ریاستی سیاحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کی آب و ہوا بالکل مختلف ہونے کے باوجود کشمیر کے لوگوں کی ضیافت اور سپورٹ قابل تعریف ہے۔
واضح رہے کہ سونمرگ میں پھنسے سیاحوں نے ویڈیو بناکر اپنی پریشانیوں سے ای ٹی وی بھارت نیوز نیٹ ورک کو آگاہ کیا تھا اور مدد فراہم کرانے کی اپیل کی تھی۔ ای ٹی وی بھارت نے ان کی پریشانیوں اور مشکلات سے انتظامیہ کے اعلی افسران کو واقف کرایا جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہیں وہاں سے بحفاظت نکال کر دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔