سونا مرگ:جموں وکشمیر کے مشہور سیاحتی مقام سونا مرگ میں سیاحوں کی بھاری تعداد خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہورہی ہے ۔ مارچ کے مہینے میں 66 ہزار سیاح اس خوبصورت صحت افزا مقام پر قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔ سطح سمندر سے2730 میٹر کی بلندی پر واقع یہ سیاحتی مقام گاندربل ضلع میں واقع ہے۔ ملک کے مختلف ریاستوں سے وادی کشمیر آنے والے سیاح دیگر سیاحتی مقامات کے علاوہ سونامرگ سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاحت شعبے سے وابستہ افراد نے سیاحوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ تقریباً تین سال کے بعد ان کے کاروبار میں رونق لوٹ آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت کو چاہیے کہ وہ سونامرگ کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کریں۔ ان دنوں سونامرگ کی سیرو تفریح پر آنے والے سیاح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ Tourist Overjoyed in Sonamarg
Tourist Overjoyed in Sonamarg: سونا مرگ کے حسین نظاروں کو دیکھ کر سیاح مسرت سے سرشار - سونامرگ کی طرف زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کریں
مہاراشٹر کولاپور سے آئے ہوئے ایک سیاح نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جب ہم اپنے گھر سے کشمیر کے لیے روانہ ہوئے تو انھیں ایسا لگ رہا تھا کہ انھیں جنت میں جانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری لوگوں کا پیار دیکھ کر نہیں لگ رہا ہے کہ وہ کسی اور جگہ پہ ہیں 'ہمیں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ہم اپنے ہی گھر میں ہیں۔' Tourist Overjoyed in Sonamarg
مہاراشٹر کولاپور سے آئے ہوئے ایک سیاح نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جب ہم اپنے گھر سے کشمیر کے لیے روانہ ہوئے تو انھیں ایسا لگ رہا تھا کہ انھیں جنت میں جانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیری لوگوں کا پیار دیکھ کر نہیں لگ رہا ہے کہ وہ کسی اور جگہ پہ ہیں ہمیں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ہم اپنے ہی گھر میں ہیں۔ سیاح نے مزید کہا کہ جب وہ یہاں سے واپس جائیں گی، تو ان حسین وادیوں، پہاڑوں اور یہاں کے لوگوں کو نہیں بھول پائیں گی۔
یہاں واقع ایک ہوٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر شہزاد رسول نے کہا’’سیاحوں کی آمد پہلے کی نسبت بہت بہتر ہے۔ کووڈ کے بعد ہم اس جگہ کو فروغ دینے کے لیے محکمۂ سیاحت کے شکر گزار ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ بہتر سے بہتر ہوتا جا رہا ہے‘‘۔ ایک اور ہوٹل کے منیجر ظہور احمد نے بتایا کہ اس بار تمام ہوٹل کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں اور کئی سالوں بعد سیزن بہت اچھا چل رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو افسر سونامرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مشتاق احمد کے مطابق یکم مارچ سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 66,078 سیاح یہاں لطف لینے کے لیے آئے، جن میں سے 62,125 ملکی، 3939 مقامی سیلانی اور 14 غیر ملکی تھے۔