گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع معروف سیاحتی مقام سونمرگ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، وہیں زیڈ موڑ ٹنل کے حکام کی جانب سے رواں سال سردیوں کے ایام میں ٹنل سے گاڑیوں کی آمد و رفت کی اجازت نہ ملنے کی باعث تجارت سے وابستہ افراد اور ہوٹل مالکان پریشان ہیں۔ رواں برس اکتوبر میں صوبائی کمشنر کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ رواں سال سردیوں کے ایام میں سیاحتی مقام سونمرگ کو سیاحوں کے لیے کُھلا رکھا جائے گا جس کی وجہ سے سونمرگ میں موجود ہوٹل مالکان، تجارت سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ انہوں نے سردیوں کے موسم میں ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے زور شور سے تیاریاں بھی شروع کردی تھیں۔ Z Morh Tunnel
جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلان کے بعد سے ہی ہوٹل مالکان نے گرمیوں کے انتظامات وغیرہ مکمل کرکے سیاحوں کی بکنگ بھی شروع کردی تھی۔ تاہم اس دوران زیڈ موڑ ٹنل کے حکام نے ٹنل سے ٹریفک کی آواجاہی پر مکمل طور پر انکار کردیا جس کی وجہ سے سونمرگ میں موجود ہوٹل مالکان اور تجارت پیشہ افراد میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سیاحوں کی گئی بکنگ منسوخ کردی۔ اس دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ان میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ اس دوران ٹنل کے جنرل منیجر نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ابھی یہ ٹنل مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔ ٹنل میں بہت سارا کام ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹنل سیفٹی ایکسپرٹ ٹیم نے ٹنل سے ٹریفک کی آواجاہی کو بالکل غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ اس لیے ہم سیاحوں کی زندگی سے کھلواڑ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ Z Morh Tunnel