اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tourist Dies in Sonamarg: سونہ مرگ میں سیاح غرقاب ہونے سے ہلاک

سیاحتی مقام سونہ مرگ کے گگنگر موڈ ہنگ پر ایک سیاح نالہ سندھ میں پیر پھسلنے کے سبب ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت دہلی کے 50 سالہ محمد انور کے طور پر ہوئی ہے۔ Tourist Dies in Sonamarg

tourist-dies-after-falling-into-sindh-nallah-in-sonamarg
سونہ مرگ میں سیاح غرقاب ہونے سے ہلاک

By

Published : May 16, 2022, 8:45 PM IST

گاندربل: گاندربل ضلع میں سونمرگ کے گگنگر موڑ ہنگ علاقے کے قریب نالہ سندھ میں پیر کے روز ایک سیاح کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سیاح جس کی پہچان 50 سالہ محمد انور ولد میر صدیق ساکن دہلی کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ شخص ظہر کی نماز کے لیے وضو کرنے کی خاطر نالہ سندھ پر گیا، جہاں اچانک وہ پھسل کر نالہ سندھ میں جاگرا۔

سونہ مرگ میں سیاح غرقاب ہونے سے ہلاک

اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ان کی لاش کو کافی کوششوں کے بعد قریب ہی دریا سے نکال لیا گیا۔ لاش کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے لیے ایس ڈی ایچ کنگن لے جایا گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details