اردو

urdu

ETV Bharat / state

Houses Gutted in Kangan کنگن میں بھیانک آتشزدگی، تین مکان خاکستر - کنگن میں آتشزدگی تین رہائشی مکانات کو شدید نقصان

ضلع گاندربل کے یا چھہامہ، کنگن میں آتشزدگی کے دوران تین رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا، آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ Three Residential Houses Gutted in Kangan

کنگن میں بھیانک آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر
کنگن میں بھیانک آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

By

Published : Sep 13, 2022, 3:27 PM IST

گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے یا چھہامہ، کنگن میں منگل کی صبح بھیانک آتشزدگی میں تین رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ منگل کی صبح اچانک ایک رہائشی مکان سے آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آنا فانا دو دیگر مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی باشندوں نے فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا جنہوں نے آگ بجھانے کا عمل فوری طور شروع کر دیا۔Three Residential Houses Gutted in Ganderbal

کنگن میں بھیانک آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران تین رہائشی مکان اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ آتشزدگی کے دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ Kangan Fire Incident

ABOUT THE AUTHOR

...view details