اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: کنگن بازار کی آٹھ دکانوں میں چوری

چوری کی اس واردات پر مقامی دکانداروں اور لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام میں انتظامیہ پوری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

کنگن بازار میں چوروں نے آٹھ دکانوں کو لوٹ لیا
کنگن بازار میں چوروں نے آٹھ دکانوں کو لوٹ لیا

By

Published : Apr 9, 2021, 4:16 PM IST

ضلع گاندربل کے کنگن بازار میں جمعہ کی درمیانی شب کو چوروں نے تقریباً 8 دکانوں سے لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان اور نقدی چوری کر لی۔

چوری کی اس واردات پر مقامی دکاندار اور لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے چوروں کو جلد از جلد پکڑنے کا مطالبہ کیا۔

کنگن بازار میں چوروں نے آٹھ دکانوں کو لوٹ لیا

ذرائع کے مطابق 'آج صبح جب دکاندار دکان کھولنے آئے تو وہ یہ دیکھ کے حیران رہ گئے کہ دکانوں کا شٹر ٹوٹا ہوا ہے۔ جب وہ اندر گئے تو وہاں پر سامان غائب تھا۔ دکانوں میں سگریٹ اور نقدی کے علاوہ الکٹرانک سامان، کریانہ کا سامان بھی چوری ہونے کی اطلاع ہے'۔

اس واردات پر مقامی دکانداروں اور لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام میں انتظامیہ پوری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
'شوپیان میں پانچ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی انصار غزوۃ الہند کا صفایا'

معاملے کے بعد ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے موقع واردات کا معاینہ کیا اور دکانداروں کو یقین دلایا گیا کہ چوری میں جو بھی ملوث ہوگا، اسے جلد بے نقاب کیا جائے گا'۔

پولیس نے دکانداروں کے پاس موجود سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کیے ہیں اور کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details