اردو

urdu

ETV Bharat / state

People Face Difficulties Due To Lack Of Roads In Ganderbal: کنگن کے علاقے برینڈار چھترگل میں سڑک نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا - سڑک نہیں ہونے سے برینڈار چھترگل کے لوگ پریشان

ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کے برینڈار چھترگل میں سڑک کی عدم موجودگی سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس سمت میں انتظامیہ سے دھیان دینے کی گزارش کی ہے The people of Brendar Chattargal are disturbed by the lack of roads۔

People are Worried about not Having Road
People are Worried about not Having Road

By

Published : May 15, 2022, 4:37 PM IST

Updated : May 15, 2022, 4:43 PM IST

گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے کے برینڈار چھترگل کے لوگوں کو سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مناسب سڑک رابطے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق برینڈار چھترگل سڑک کی تعمیر کا کام کی منظوری سال 2014 میں دی گئی تھی اور اس پر کام بھی شروع کیا گیا تھا لیکن بغیر کسی وجہ سے کام کو روک دیا گیا اور اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی The people of Kangan are worried about the lack of roads۔

ویڈیو دیکھیے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ 2014 میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت اور پھر آر اینڈ بی کے تحت سڑک کا کام کیا گیا۔ لیکن سڑک کے رابطے کی عدم موجودگی سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ برفباری کے موسم میں بزرگ مریضوں کو یا پھر خواتین مریضوں کو ہستپال پہنچانے میں دشواریوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ کئی بار راستے میں ہی ان مریضوں کی موت ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

مقامی لوگوں نے بتایا کہ حکام سڑک کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو جلد از جلد بنایا جائے تاکہ انہیں مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Last Updated : May 15, 2022, 4:43 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

Ganderbal

ABOUT THE AUTHOR

...view details