ضلع گاندربل کے کورٹ کمپلیکس میں بار ایسوسی ایشن (گاندربل) کی جانب سے نئی باڈی تشکیل دینے کے لیے الیکشن کا انعقاد ہوا۔
اس الیکشن میں پورے ضلع کے وکلا نے ووٹ دیا جس میں سید شفاعت اندرابی کو صدر اور معراج الحسن کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔

نو منتخب صدر شفاعت اندرابی نے کہا کہ وہ ایمانداری اور لگن سے اپنا کام انجام دیں گے۔ انہوں نے سبھی وکلا کا شکریہ ادا کیا۔
نو منتخب صدر نے مزید کہا کہ میں عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہوں گا۔
واضح رہے کہ بار ایسوسی ایشن کا انتخاب الطاف احمد قادری کی نگرانی میں ہوا تھا۔