وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گنڈ تحصیل میں نالہ سندھ پر زیر تعمیر پل میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنے کا الزام ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ سینکڑوں گھرانوں کو جانے والے راستے بلتی کللن پر اگرچہ ایک پرانا پل تعمیر ہے جو صرف پیدل چلنے پھرنے کے لئے بنایا گیا تھا لیکن اب یہ چلنے کے قابل بھی نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے اگرچہ متعلقہ محکمے سے کئی بار پل کی تعمیر میں اچھا مٹیریل استعمال کرنے اور پل کے لیے بنائے جانے والے ڈھانچے کو بھی درست کرنے کی گزارش کی تاہم ان کی بات کسی نے نہیں سنی۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ جب انہوں نے اس سے پہلے بھی شکایت کی تھی تو پل کا کام چند دنوں کے لیے روک دیا گیا تھا اور اب دوبارہ سے اسی طریقے سے کام شروع کیا گیا۔