اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوبنے والوں کو بچانے والے بشیر احمد

سیلابی صورتحال ہو یا پھر نالہ سندھ کے تیز بھاؤ میں کوئی ڈوب گیا ہو ہر وقت ایک ہی شخص کو یاد کیا جاتا ہے وہ ہیں بشیر احمد میر

brave swimmer
brave swimmer

By

Published : Sep 7, 2020, 7:55 PM IST

بشیر احمد ضلع گاندربل کے کنگن علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں وادی کے اطراف و اکناف میں "بریو سویمر'' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

گاندر بل کے کنگن سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد میر پیشے سے ایک سیاست دان ہیں، جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کئی سیاست دان جیل میں قید تھے، ان میں ایک بشیر خان بھی تھے، جنہیں حال ہی میں رہا کیا گیا۔

بشیر احمد میر کی کہانی

بشیر احمد میر نے سال 1998 میں سب سے پہلا ریسکیو آپریشن ٹھِئون کنگن میں مکمل کیا تھا۔ جب انھوں نے نالہ سندھ سے ایک شخص کو چار دنوں کے بعد ریسکیو کر کے گھر پہنچایا اور تب سے آج تک لگاتار انہوں نے الگ الگ جگہوں پر ریسکو آپریشن جاری رکھے ہیں۔

بشیر احمد میر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اور بھی نوجوانوں کو تیراکی سکھانا چاہتے ہیں تاکہ ایسے حالات میں جب بھی کوئی مشکل پیش آئے تو پھر وہ بھی لوگوں کے کام آئیں۔

یہ بھی پڑھیے
'ٹیکسٹائل انڈیا 2020' ورچوئل میلہ نومبر میں منعقد ہوگا

بشیر احمد میر کا کہنا ہے 'جس طرح سے کھیل کود کی طرف انتظامیہ کی توجہ رہتی ہے اسی طرح تیراکی کی طرف بھی زور دیا جائے تاکہ مشکل حالات میں لوگ ایک دوسرے کے کام آسکیں'۔

میر کا ماننا ہے 'تیراکی سبھی کو سیکھنی چاہیے خاص کر ان لوگوں کو جو دریاؤں اور ندی نالوں کے آس پاس رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
پہلگام: پرائمری ہیلتھ سنٹر مویشیوں کی آماجگاہ

انہوں نے کہا کہ وادی کے الگ الگ جگہوں پر سویمنگ پول بنائیں جائیں، جہاں پر بچے تیراکی سیکھ سکیں۔

پی ڈی پی سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد میر نے فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے، انہوں نے کنگن میں این سی کے مشہور گجر رہنما میاں الطاف حسین کو بہت زبردست ٹکر دی تھی، ان انتخابات میں بشیر احمد میر بہت کم ووٹوں سے ہارے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details