اردو

urdu

ETV Bharat / state

لداخ شاہراہ بدستور بند، درجنوں گاڑیاں درماندہ - ضلع گاندربل

434 کلو میٹر لمبی سرینگر - لداخ شاہراہ پر گرچہ گزشتہ مہینے برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا تھا۔ تاہم پھر سے برفباری اور برفانی تودوں کے سبب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

لداخ شاہراہ بدستور بند، درجنوں گاڑیاں درماندہ
لداخ شاہراہ بدستور بند، درجنوں گاڑیاں درماندہ

By

Published : Apr 13, 2021, 7:16 PM IST

جموں اور سرینگر سے لداخ کی طرف جا رہی درجنوں گاڑیاں اس وقت وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے مختلف مقامات پر درماندہ ہیں۔

لداخ شاہراہ بدستور بند، درجنوں گاڑیاں درماندہ

حکام کا کہنا ہے کہ موسم صاف رہنے کی صورت میں ایک ہفتے تک شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا، اس کے بعد ہی گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

ادھر سرینگر - سونہ مرگ شاہراہ کے مختلف مقامات پر مال بردار گاڑیاں گزشتہ تین ہفتوں سے درماندہ ہیں۔ تاہم ٹریفک حکام کے مطابق درماندہ گاڑیوں کو جموں اور سرینگر سے لداخ کی جانب روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ درجنوں گاڑیاں ٹریفک بحال ہونے کی منتظر ہیں جبکہ ان کے راشن وغیرہ کا معقول انتظام ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ پر سے مکمل طور برف ہٹانے اور اعلیٰ حکام کی جانب سے گرین سگنل دیے جانے کے بعد ہی ٹریفک کو لداخ کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details