دو روز تک بند رہنے کے بعد منگل کو سرینگر - لداخ شاہراہ Srinagar-Leh Highwayکو آمد و رفت کے لئے بحال کیا گیا۔
برفباری کے سبب 434کلو میٹر طویل سرینگر لداخ شاہراہ Srinagar-Leh Highwayکو حکام نے احتیاطی طور پر آمد ورفت کے لئے بند کر دیا تھا جس کے نتیجے میں دراس اور سونہ مرگ میں چھوٹی بڑی 152گاڑیاں درماندہ ہوگئی تھیں جس کے بعد پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیادوں پر دراس اور زوجیلا سے پیر کی شام تک برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا۔