اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar Leh Highway closed After Snowfall سونمرگ اور زوجیلا میں برفباری کا سلسلہ جاری، سرینگر لیہہ شاہراہ کئی روز سے بند - سونمرگ اور زوجیلا میں برفباری کا سلسلہ جاری

گاندربل کے سونہ مرگ، زوجیلا، گگن گیر، کلن گنڈ میں تیز برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سونہ مرگ سڑک پر پھسلن پیدا ہونے سے چھوٹی گاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ Srinagar Leh Highway closed After Snowfall

سونہ مرگ، زوجیلا، گگن گیر، کلن گنڈ میں تیز برفباری
سونہ مرگ، زوجیلا، گگن گیر، کلن گنڈ میں تیز برفباری

By

Published : Dec 13, 2022, 7:34 AM IST

گاندربل:وادیٔ کشمیر کو لداخ یوٹی سے ملانے والی 434 کلومیٹر طویل سری نگر لیہہ قومی شاہراہ تازہ برفباری کے باعث آج مسلسل کئی روز سے بند ہے۔ تفصیلات کے مطابق گاندربل کے سونہ مرگ، زوجیلا، گگن گیر، کلن گنڈ میں تیز برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے سونہ مرگ سڑک پر پھسلن پیدا ہونے سے چھوٹی گاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر گزشتہ روز سے ہی برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے خاص طور پر زوجیلا پاس، شیطانی نالہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ متعدد گاڑیاں، جو اپنی اپنی منزلوں پر روانہ تھیں، شاہراہ کے دونوں اطراف میں درماندہ ہیں۔ Srinagar Leh Highway closed After Snowfall

سونمرگ اور زوجیلا میں برفباری کا سلسلہ جاری

ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ منی مرگ کی طرف سے زوجیلا پاس پر بیکن میں برف صاف کرنے کا آپریشن جاری تھا تاہم دوبارہ برفباری شروع ہونے سے کام کو روک دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت تقریباً نا ممکن ہے۔ ٹریفک پولیس جموں و کشمیر نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت جاری ہے تاہم مغل روڈ اور سری نگر، سونمرگ، گمری روڈ تازہ برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ Srinagar Leh Highway closed After Snowfall

یہ بھی پڑھیں : Srinagar Leh Highway Closed for Traffic کشمیر میں برفباری، سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

ABOUT THE AUTHOR

...view details