گاندربل:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر، خطہ چناب، پیر پنچال اور خطہ لداخ کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری سے جہاں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں برفباری کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل میں متاثر ہوئی ہے۔ سرینگر لیہہ شاہراہ پر بال تل - زوجیلا پاس پر ہوئی برفباری کے سبب حکام نے سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا ہے۔ Srinagar Leh Highway Closed for Traffic
Srinagar Leh Highway Closed: برفباری کے سبب سرینگر لیہہ شاہرہ ٹریفک کیلئے بند - محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بند ہونے سے درجنوں مال برادار گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہیں۔ Traffic Suspended on Srinagar Leh Highway
برفباری کے سبب سرینگر لیہہ شاہرہ ٹریفک کیلئے بند
سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک معطل ہونے سے سونہ مرگ میں درجنوں مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہیں۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب گاڑیوں کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف کو ہٹائے جانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس عمل میں عملہ سمیت مشینری کا کام پر لگا دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر سے برف ہٹائے جانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کو آگے بڑھے کی اجازت دی جائے گی۔