اردو

urdu

ETV Bharat / state

تازہ برفباری کے بعد سرینگر - لیہہ شاہراہ بند - برفباری کا سلسلہ

سرینگر - لیہہ شاہراہ پر سونہ مرگ اور زوجیلا کے مقام پر تازہ برفباری کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا۔

تازہ برفباری کے بعد سرینگر - لیہہ شاہراہ بند
تازہ برفباری کے بعد سرینگر - لیہہ شاہراہ بند

By

Published : Apr 22, 2021, 2:59 PM IST

Updated : Apr 22, 2021, 4:34 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں کنگن ۔ سونہ مرگ اور زوجیلا میں تازہ برفباری کے بعد 434 کلو میٹر طویل سرینگر - لیہہ شاہراہ کو پھر سے احتیاطی طور ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا۔

جمعرات کی صبح سے ہی دراس، منی مرگ، سونہ مرگ اور زوجیلا میں تازہ برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں انتظامیہ نے سرینگر - لیہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل کو احتیاطی طور بند کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں جبکہ بعض بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ برفباری کے بعد سرینگر - لیہہ شاہراہ بند

وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے بارشوں اور برفباری کے سبب درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ لوگ سردی سے بچنے کے لیے گرم ملبوسات کے علاوہ روایتی پھیرن، کانگڑیوں اور گرمی دینے والے برقی آلات کا استعمال کر رہے ہیں۔

Last Updated : Apr 22, 2021, 4:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details