اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar Leh Road Closed سرینگر لیہہ شاہراہ آٹھویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند - زوجیلا پاس پر پرفانی تودے گرے

سونہ مرگ کے زوجیلا پاس پر گذشتہ دنوں ہوئی برفباری اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر لیہہ قومی شاہرہ آٹھویں روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے بند ہے۔

Srinagar-Kargil road remains shut after 8 days
سرینگر لیہہ شاہراہ آٹھویں روز بھی ٹریفک کیلئے بند

By

Published : Apr 24, 2023, 4:35 PM IST

گاندربل:سرینگر کو مزکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ آج آٹھویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ واضح رہے کہ سڑک کو 17 اپریل کو تازہ برف باری اور برفانی تودے گرانے کے سبب حکام نے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ ٹریفک محکمے کے ایک اہلکار نے اس حوالے سے بتایا کہ پیر کے روز زوجیلا پاس پر ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر کئی مقامات پر برف جمع ہونے اور پتھرا گرنے کی وجہ سے آج شاہراہ پر ٹرفیک کی آمد و رفت ممکن نہی ہو سکی۔

اس حوالے سے کرگل پولیس نے ٹیوٹ کرتے ہوئے بتایا کہ زوجیلا پاس کے قریب برفانی تودے گرنے کے پیش نظر پیر کو سڑک پر گاڑیوں کی نقل وحمل نہیں ہونے دی گئی۔ دریں اثنا جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ زوجیلا پاس پر برف کے جمع ہونے اور برفانی تودے گرنے کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند رہے گا۔ شاہراہ بند ہونے سے ہائی وے کے دونوں اطراف ٹرکوں اور مسافروں کی گاڑیوں سمیت سینکڑوں گاڑیاں گذشتہ 8 روز سے درماندہ ہیں۔ اس دوران حکام سڑک کو قابل آمدورفت بنانے کے لیےکام کر رہی ہے، تاکہ شاہراہ پر پھنسے ہوئے گاڑیوں کو اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے۔

سرینگر لیہہ شاہراہ آٹھویں روز بھی ٹریفک کیلئے بند

مزید پڑھیں:Srinagar Leh Highway Traffic: سرینگر لیہہ شاہراہ کی کشادگی، ٹریفک متاثر

واضح رہے کہ سرینگر لیہہ قومی شاہراہ کو امسال 16 مارچ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا ۔ آپ کو بتا دیں کہ اس شاہراہ کو 6 جنوری کو بھاری برفباری کے سبب ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details