اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر کرگل شاہراہ مخصوص گاڑیوں کیلئے بحال - kashmir

مسلسل چار ماہ تک بند رہنے کے بعد سرینگر کرگل شاہراہ کو جزوی طور ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا۔

highway
سرینگر کرگل شاہراہ مخصوص گاڑیوں کیلئے بحال

By

Published : Apr 11, 2020, 4:15 PM IST

نمائندے کے مطابق ایس ایس پی گاندربل اور دیگر اعلیٰ افسران نے سنیچر کو سونہ مرگ میں 18 تیل سے لدے ٹینکروں کو کرگل کی طرف روانہ کیا۔

سرینگر کرگل شاہراہ مخصوص گاڑیوں کیلئے بحال

برف جمع رہنے اور پھسلن کی وجہ سے قریب چار ماہ تک بند رہنے والی 434 کلو میٹر طویل سرینگر - لیہہ شاہراہ کو ہر سال دسمبر کے مہینے میں آمد رفت کے لئے بند کیا جاتا ہے۔ تاہم امسال شاہراہ کو مارچ کے مہینے میں ہی آمد و رفت کے لئے بحال کیا گیا تھا تاہم کووِڈ19 کی وجہ سے شاہراہ کو کھولنے کا فیصلہ انتظامیہ نے وبا کے مزید پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر واپس لے لیا۔

خیال رہے کہ ہر سال شاہراہ کے دوبارہ کھلنے کے سلسلے میں زوجیلا پاس کے مقام پر ایک تقریب منعقد ہوتی تھی جس میں پولیس، فوج، بیکن اور انتظامیہ کے سینئر عہدیداران شرکت کرتے تھے تاہم اس سال عالمی وبا کورونا وائرس کے خدشات کو دیکھتے ہوئے تقریب کو منسوخ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details