اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar Kargil Road Traffic Update برفانی تودے گر آنے کے بعد سرینگر کرگل شاہراہ بند - ٹریفک اپڈیٹ سرینگر لداخ قومی شاہراہ

زوجیلا پاس کے دو مقامات پر برفانی تودے گرآنے کے بعد منگل کو سرینگر کرگل ہائی وے کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

Srinagar-LEH highway closed after snow avalanches
برفانی تودے گر آنے کے بعد سرینگر کرگل شاہراہ بند

By

Published : Apr 4, 2023, 4:31 PM IST

سرینگر:سرینگر کرگل شاہراہ پر زوجیلا کے دو مقامات پر برفانی تودے گر آنے کے بعد سونہ مرگ میں شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا۔


اطلاعات کے مطابق منگل کے روز زوجیلا کے پانیما اور کائی پتھری علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کردیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔کرگل پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سرینگر کرگل قومی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے کیونکہ زوجیلا میں دو مقامات پر برفانی تودے گر آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر بیکن کے اہلکار برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کو مرمتی کام کے پیش نظر 7 اپریل یعنی جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس رام بن موہتا شرما کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق قومی شاہراہ 7 اپریل کی صبح 6 بجے سے 8 اپریل کی صبح 6 بجے تک ضروری مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران 7 اپریل کی صبح سے 8 اپریل کی صبح تک میڈیکل ایمرجنسی گاڑیوں کو چھوڑ کر کسی بھی چھوٹی یا بڑی کو گاڑی کو ناشری ٹنل سے نویوگا ٹنل کے درمیان چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Srinagar Jammu National Highway سرینگر جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر سات اپریل کو بند رہے گی

دریں اثناہ،محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوئیں وہیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے مطابق وادی میں 6 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں موسم بہتر ہوسکتا ہے اور 7 سے 12 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details