وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منگل کی شام بی جے پی کارکن پر حملے کے دوران مارے جانے والے پولیس اہلکار الطاف حسین کو بدھ کے روز اپنے آبائی قبرستان واقع گاندر پورہ عیدگاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔
مرحوم پولیس اہلکار کے جلوس جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ انہیں سپرد لحد کیا گیا۔
مرحوم پولیس اہلکار کے پسماندگان میں والدین اور اہلیہ کے علاوہ 18 ماہ کا بیٹا حسنین شامل ہیں۔
قبل ازیں ضلع پولیس لائنز سری نگر میں پولیس کنٹرول لائنز سری نگر میں بدھ کی صبح مہلوک پولیس اہلکار الطاف حسین کی میت پر پھول مالائیں چڑھانے کی تقریب منعقد کی گئی۔