گاندربل:وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی بیچ محکمہ موسمیات نے وادی میں 11 نومبر تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے نے وادی میں پیر کو بھی برف و باراں متوقع ہے۔جبکہ 8 نومبر کو موسم ابر آلود رہے گا اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔Snowfall In Kashmir
کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ اور سونہ مرگ کے بعض حصے برف کی سفید چادر میں لپٹے ہوئے ہیں اور بالائی علاقوں میں چار انچ سے ڈیڑھ فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔کپواڑہ کے مژھل اور سادھنہ ٹاپ پر بالترتیب چار انچ اور ڈیڑھ فٹ برف جمع ہوئی ہے جبکہ گریز میں تین انچ موٹی برف کی چادر بچھی ہوئی ہے۔Heavy Snowfall In Sonmarg
سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 36 ملی میٹر، پہلگام میں 19 ملی میٹر، کپواڑہ میں 24 ملی میٹر،گلمرگ میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔وہیں بیکن عملہ نے مشنیری کو زوجیلا اور گمری میں کام پر لگا دیا گیا، تاکہ دونوں طرف سے پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالا جائے۔بیکن حکام نے برف ہٹانے کا کام شروع کیا تاکہ شاہراہ پر پھسے گاڑیوں کو نکالا جائے۔Rains In Kashmir
محکمہ موسمیات کے مطابق 9 سے 11 نومبر تک ایک بار پھر بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔اس کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔MET Weather Update Kashmir
انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال سے خاص طور سری نگر- جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس، لیہہ- مغل شاہراہ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔متعقلہ محکمے نے لوگوں سے سفر اختیار کرنے سے پہلے سڑکوں کی صورتحال معلوم کرنے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو کافی مقدار میں غذا، گرم لباس، گرم جوتے وغیرہ ساتھ اٹھانے چاہئے۔Traffic Update Srinagar Highways