گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سونہ مرگ، زوجیلا پاس سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد حکام نے سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی ہے۔ ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ سونہ مرگ اور ملحقہ علاقوں میں رات سے برف باری شروع ہونے کے بعد سڑک میں پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کے سبب سرینگر لیہہ ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ Kashmir Snowfall Sgr Leh Highway Closed for Traffic
ادھر، جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سرینگر لیہہ روڑ اور مغل شاہراہ کو گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔‘‘ تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک جاری ہے۔ ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سونہ مرگ میں رات بھر سے ہو رہی برفباری کی وجہ سے جمعہ کی صبح تک تقریباً چھ انچ برف جمع ہوئی ہے۔