اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: راستوں سے برف ہٹانے کا کام مسلسل جاری - رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے

ضلع گاندبل کے دور دراز علاقوں کے بیشتر رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے مشینیں اور جے سی بی کو صبح سے ہی کام پر لگا دیا گیا ہے، اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ شام تک ضلع کی تمام رابطہ سڑکیں آمد و رفت کے قابل ہوجائے گی۔

snow removal continues in ganderbal
گاندربل: راستوں سے برف ہٹانے کا کام مسلسل جاری

By

Published : Jan 4, 2021, 4:32 PM IST

وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع گاندربل میں بھی حالیہ برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔

ضلع گاندبل کے دور دراز علاقوں کے بیشتر رابطہ سڑکیں بند پڑی ہوئی ہیں، جس کے باعث لوگوں کو گزرنے میں خاص کر مریضوں کو ہسپتال تک پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاندربل: راستوں سے برف ہٹانے کا کام مسلسل جاری

گاندربل کے ایگزکیٹیو انجینیئر آر اینڈ بی ظفر قریشی نے اس تعلق سے بتایا کہ رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے مکمل کوشش جاری ہے، جس کی وجہ سے کئی مشینیں اور جے سی بی کو آج صبح پانچ بجے سے ہی کام پر لگا دیا گیا ہے، اور شام تک ضلع کے تمام رابطہ سڑکیں آمد و رفت کے قابل ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے میدانی علاقوں میں چار سے پانچ انچ، جبکہ بالائی علاقوں میں آٹھ سے نو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے متعلقہ محکمہ تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details