اس تقریب کو منی گام پارک کے قریب ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ تقریب میں 15 سے زیادہ کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس تقریب کا مقصد ایڈونچر ٹورازم اور دیگر آف روڈ سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا، جسے گاندربل پولیس نے ایکسٹریم آف روڈز کے تعاون سے اسنو ایڈونچر ٹورازم Snow Adventure Tourism کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کے صلاحیت کو نکھارنا ہے اور لوگوں کے ساتھ رشتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور اس مقصد کے لیے مختلف سطحوں پر اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ SSP Ganderbal On Snow Drive