اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar Leh Highway مارچ کے آخر تک سرینگر لیہہ شاہراہ بحال ہونے کا امکان

سرینگر لداخ شاہراہ پر برف ہٹانے کا عمل جاری ہے اور موسم سازگار رہنے کی صورت میں مارچ کے آخر تک شاہراہ کو ٹریفک کے لیئے بحال کیا جائے گا۔ Snow Clearance on Srinagar Leh Highway

مارچ کے آخر تک سرینگر لیہہ شاہراہ بحال ہونے کا امکان
مارچ کے آخر تک سرینگر لیہہ شاہراہ بحال ہونے کا امکان

By

Published : Mar 1, 2023, 3:46 PM IST

مارچ کے آخر تک سرینگر لیہہ شاہراہ بحال ہونے کا امکان

گاندربل:434 کلومیٹر طویل سرینگر لیہہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کا کہنا ہے کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں مارچ کے آخر تک شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ اہلکاروں نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے سرینگر لیہہ شاہراہ کو 6 جنوری کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا، تاہم موسم میں بہتری کے ساتھ ہی شاہراہ پر برف صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ مارچ کے آخر تک اسے ٹریفک کے لئے بحال کر دیا جائے گا۔ سرینگر لیہہ شاہراہ نہ صرف دو یونین ٹیریٹریز جموں و کشمیر اور لداخ کے باشندوں کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے بلکہ حفاظتی اہلکاروں کے لیے بھی یہ شاہراہ شہہ رگ کے مانند ہے۔

جموں و کشمیر کو لداخ کو زمینی راستے سے جوڑنے والی یہ واحد شاہراہ ہے جو سرما میں بھاری برفباری کے دوران ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند رہتی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی آر او کے عہدیداروں اور شاہراہ پر کام کرنے والے افراد نے بتایا کہ سرینگر لیہہ شاہراہ پر سے برف صاف کرنے کے عمل میں جدید ترین مشینری بشمول سنو کٹرز کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ پر کیپٹن موڑ، شیطانی نالہ، مندر موڑ، بجری نالہ سمیت زوجیلا پاس اور دیگر متعدد مقامات پر، تقریبا ہر سال، برفانی تودے گرنے سے کئی مقامات پر 40 سے 50 فٹ تک برف جمع ہے اور اسے صاف کرنے میں بی آر او کو سخت چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں:Srinagar Leh Highway closed After Snowfall سونمرگ اور زوجیلا میں برفباری کا سلسلہ جاری، سرینگر لیہہ شاہراہ کئی روز سے بند

انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس شدید برفباری کی وجہ سے امکان ہے کہ سرینگر لداخ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال کرنے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ شاہراہ پر کام کر رہے ایک عہدیدار نے بتایا کہ برف صاف کرنے کے دوران انہیں کئی طرح کے چلینجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم تجربہ کار انجینئروں کی نگرانی میں مزدور اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مشینیں کام پر لگی ہوئی ہیں اور موسم خشک رہنے کی صورت میں رمضان المبارک سے قبل ہی شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنایا جائے گا کہ خطہ لداخ کے باشندوں کو ماہ مبارک کے دوران سبزی، پھلوں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details