اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر - سونہ مرگ شاہراہ پر برفانی تودہ گرنے سے ٹریفک معطل - etv bharat

کشمیر میں گزشتہ چند روز سے مسلسل بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ متعدد سڑکیں زیر آب بھی آئی ہیں۔

سرینگر - سونہ مرگ شاہراہ پر برفانی تودہ گرنے آنے سے ٹریفک معطل
سرینگر - سونہ مرگ شاہراہ پر برفانی تودہ گرنے آنے سے ٹریفک معطل

By

Published : Mar 12, 2021, 7:00 AM IST

جموں و کشمیر میں کل رات سے مسلسل برف باری اور بارش نے جہاں ایک طرف لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے، وہیں مسلسل بارش اور برفباری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ضلع گاندربل کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری کی وجہ سے سونہ مرگ کے ہنگ پارک کے مقام پر برفانی تودا گر آنے سے سونہ مرگ - سرینگر شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ نمائندہ کے مطابق خوش قسمتی یہ رہی کہ کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سرینگر - سونہ مرگ شاہراہ پر برفانی تودہ گرنے آنے سے ٹریفک معطل

اس شاہراہ کو آمد و رفت کے قابل بنانے کی خاطر اگرچہ بیکن محکمہ نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے، تاہم فی الحال اس علاقے میں جاری بارش اور برفباری کی وجہ سے کام کرنا مشکل بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں گزشتہ چند روز سے مسلسل بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ متعدد سڑکیں زیر آب بھی آئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ائندہ تین روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے پہاڑی علاقوں میں تودے گر آنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details