گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں ایک برفانی تودا گرا جس کے نتیجے میں دو مزدور زندہ دفن ہوگئے انتظامیہ نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور جمعرات کی سہ پہر تک ایک مزدور کی لاش برآمد کی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے سر بل سونہ مرگ علاقے میں ایک بھاری بھرکم برفانی تودا گرا برفانی تودا گر آنے کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ ، پولیس اور فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے میگا ٹنل میں کام کرنے والے برفانی تودے کے نیچے زندہ دفن ہوئے جنہیں تلاش کرنے کی خاطر فوری طورپر آپریشن شروع کیا، معلوم ہوا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے لاپتہ مزدور کی لاش برآمد کی جبکہ اُس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ برفانی تودے کے نیچے کتنے لوگ دفن ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے برفانی تودا گر نے کے بعد پانچ افراد لاپتہ ہوئے تاہم انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ صرف دو مزدوروں کے زندہ دفن ہونے کی خبر ملی ہے اور ابھی تک صرف ایک مزدور کی لاش برآمد کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس، فوج ، ایس ڈی آر ایف اور ٹنل کے کام پر مامور افراد کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔