گاندربل : فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اینڈ اینیمل ہسبنڈری، (سکواسٹ کشمیر SKUAST-Kashmir Shuhama ) شہامہ نے "سائنس اڈا" کی شکل میں ایک روزہ یوتھ انٹرایکٹو پروگرام کا اہتمام کیا ہے One Day Youth Interactive Program۔
یہ پروگرام "آزادی کا امرت مہوتسو" کے زیراہتمام منعقد کی گیا تھااور یہ ڈی بی ٹی اسٹار کالج کی ایک پہل ہے جس کے ساتھ NAHEP اس کے اسپانسر ہیںazadi ka Amrit mahotsav
پروگرام کا بنیادی مقصد موجودہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی صلاحیتوں کو نوجوانوں کے سامنے ظاہر کرنا تھا جن میں بنیادی طور پر ہائر سیکنڈری سطح کے طلباء شامل تھے۔
پروگرام کا آغاز افتتاحی سیشن سے ہوا جس میں ڈین FVSc & AH نے معاشرے میں ویٹرنری سائنس کے کردار اور اس کے کام کے دائرہ کار پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے شرکاء سرنیگر اور گاندربل کے جڑواں اضلاع کے مختلف ہائر سیکنڈری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلباء پر مشتمل ہیں۔