وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سڑک حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو قریب ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ حادثہ دوپہر میں کنگن کے علاقے سترینہ میں اس وقت ہو جب ایک تیز رفتار گاڑی تازہ برف باری کی وجہ سے بے قابو ہوگئی۔

پولیس افسر نے حادثے کی تصدیق بھی کی ہے، اور زخمیوں کی شناخت خورشید احمد ڈار ولد عبدالرحمن کے طور پر ہوئی جس کو جوائنٹ اسپتال سری نگر منتقل کردیا گیا ہے۔
دیگر زخمیوں کی شناخت چروان، افروز بانو، اشتیاق احمد، منظور احمد، سجاد احمد اور علی محمد کے طور پر ہوئی ہے۔