وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گگنگیر علاقے میں منگل کی صبح ٹرک ڈرائیور اپنا توازن کھو بیٹھا اور ٹرک ایک دکان میں گھس گیا۔ تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
گگنگیر علاقے میں ٹرک دکان میں جا گھسا، دکاندار بال بال بچ گیا - ای ٹی وی بھارت
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ ٹرک ڈرائیور نشے میں تھا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

گگنگیر علاقے میں ٹرک دکان میں جا گھسا، دکاندار بال بال بچ گیا
گگنگیر علاقے میں ٹرک دکان میں جا گھسا، دکاندار بال بال بچ گیا
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح سات بجے اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک جس پر پنجاب کا نمبر ہے، تیز رفتار کے نتیجے میں ایک دکان کے اندر گھس گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دکان کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے، تاہم دکاندار کسی طرح اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہوا۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ ٹرک ڈرائیور نشے میں تھا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور ڈرائیور کو بعد میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔