اردو

urdu

ETV Bharat / state

مانسبل جھیل سے روزگار کمانے والے محکمہ سیاحت سے ناراض - ہمارے روزگار کو کافی نقصان پہنچایا

اگر دوسری ریاستوں سے کبھی کبھار سیاح آتے بھی ہیں تو ان کو یا تو گلمرگ، پہلگام، سونمرگ اور مغل باغات کا راستہ دکھایا جاتا ہے۔

Shikara People
مانسبل جھیل

By

Published : Jun 24, 2021, 7:30 PM IST

جموں و کشمیر کے صحت افزا مقامات گزشتہ دو برسوں سے مسلسل کورونا وبا کی وجہ سے ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مانسبل میں موجود سیاحوں کو گائیڈ کرنے والے، شکارہ والے یا دوسرے افراد بے روزگاری کا شکار ہو گئے ہیں۔

ان دنوں مانسبل ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے، جسکی وجہ سے مانسبل میں موجود شکارہ والے یا دوسرے لوگ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

مانسبل جھیل

ای ٹی وی کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے شکارہ والوں نے کہا ہے کہ 'مانسبل جھیل کافی مشہور ہے۔ جھیل کے ایک اور کنارے پر جھروکہ پارک بھی واقع ہے، جسکی وجہ سے مانسبل جھیل کا علاقہ کافی مشہور تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ دو برسوں میں سے بدقسمتی سے دفعہ 370 اور کورونا کے معاملے نے ہمارے روزگار کو کافی نقصان پہنچایا'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم یہاں پر شکارہ چلا کر یا دوسرے کام انجام دے کے اپنا روز گار کماتے تھے، تاہم اب یہاں سیاح نہیں آتے ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگ روزگار نہ ملنے کی وجہ سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کو روزگار کا موقع بنانے والی خاتون

انہوں نے کہا ہے کہ 'حد تو یہ ہے کہ سرکار نے بھی ہمیں آج تک پوچھا نہیں ہے اور نا ہمیں ہو رہے نقصان کا کوئی معاوضہ دیا گیا ہے'۔ انہوں نے محکمہ سیاحت کشمیر کے افسران پر الزام لگایا ہے کہ 'اگر دوسری ریاستوں سے کبھی کبھار سیاح آتے بھی ہیں تو ان کو یا تو گلمرگ، پہلگام، سونمرگ اور مغل باغات کا راستہ دکھایا جاتا ہے، لیکن مانسبل کو بالائے طاق رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مانسبل کا ذکر محکمہ سیاحت کبھی بھی نہیں کرتا ہے جس کی وجہ سے اس خوبصورت صحت افزا مقام کو جان بوج کر پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details