اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے پروگرام کا اہتمام - روزگار کمانے کا موقع

گاندربل میں محکمہ شیپ ہسبنڈری نے ایک پروگرام کا اہتمام کیا، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو اس شعبے کی اسکیم سے آگاہ کرنا تھا تاکہ بے روزگاری کو کم کیا جا سکے اور نئی نسل کو کام کرنے اور بہتر طریقے سے روزگار کمانے کا موقع دیا جا سکے۔

گاندربل: محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے پروگرام کا اہتمام
گاندربل: محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے پروگرام کا اہتمام

By

Published : Oct 10, 2021, 3:48 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ شیپ ہسبنڈرینے ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو اس شعبے کی سکیم سے آگاہ کرنا تھا تاکہ بے روزگاری کو کم کیا جا سکے اور نئی نسل کو کام کرنے اور بہتر طریقے سے روزگار کمانے کا موقع دیا جا سکے۔

گاندربل: محکمہ شیپ ہسبنڈری کی جانب سے پروگرام کا اہتمام

اس پروگرام میں جوائنٹ ڈائریکٹر اجے سودن نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ وہیں ضلع افسر جاوید احمد ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔


پہلے مرحلے میں محکمہ شیپ نے بھیڑوں کے 30 یونٹ 3 افراد میں تقسیم کیے۔ 10 بھیڑیں فی شخص کو فراہم کی گئی۔ اس موقع پر مستحقین کو محکمہ کے ذریعہ محکمہ شیپ سے متعلق جانکاری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: این آئی اے نے جموں و کشمیر کے 16 مقامات پر چھاپے مارے


واضح رہے کہ اس پروگرام میں بے روزگاری کے خاتمے اور لوگوں کو حکومت کی مختلف اسکیمز سے استفادہ کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details