جموں کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے بونی باغ علاقہ میں زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس میں درجنوں دکانیں اور دو رہائشی مکان تباہ ہو گئے، جبکہ ایک ٹاٹا موبائل بھی اس کی زد میں آگیا ہے۔
آج تقریبا 12:30 بجے کنگن میں مانیگام کے بونی باغ علاقے کے قریب شاہراہ کے کنگن - سونامرگ کے علاقے میں مٹی کا تودہ گرگیا۔ جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
اس واقعے میں متعدد دکانیں اور رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
گاندربل: زمین کھسکنے سے درجنوں دکان و مکان کو نقصان انتظامیہ کے مطابق وہاں علاقہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کولگام تصادم میں جیش کا آئی ای ڈی ماہر ہلاک: پولیس
ڈپٹی کمشنر گاندربل شفقت اقبال، ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال، ایس ڈی ایم کنگن تنویر حکیم کے ساتھ ساتھ دیگر افسران بھی موقع پر موجود پہنچے۔
ڈیپٹی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے ای ٹی وی کو بتایا کہ شاہراہ بہت جلد بحال کیا جائے گا۔
گاندربل: زمین کھسکنے سے متعدد املاک کو نقصان انہوں نے کہا کنال کے حوالے سے لوگوں نے جو مسائل اُٹھائے ہیں وہ جائز ہے اور وہ اس پر کاروائی کی سفارش کریں گے۔
خیال رہے کہ پاور ہاؤس کے لیے جانے والا پانی کا کنال اسی علاقہ سے جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق کنال میں کئی جگہوں پر پانی کا رساؤ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے زمین کھسکنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔