اردو

urdu

ETV Bharat / state

Stray Dog Attack In Ganderbal آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کنگن میں سات افراد زخمی

گاندربل ضلع کے کلن کنگن علاقے میں جمعہ کے روز آوارہ کتوں کے حملے میں سات افراد زخمی ہوئے ہے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

Several Injured In Stray Dog Attack In ganderbal kangan
آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کنگن میں سات افراد زخمی

By

Published : May 26, 2023, 4:35 PM IST

گاندربل:وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کلن کنگن علاقے میں جمعہ کو آوارہ کتوں کے حملے میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیلن کنگن علاقے میں آوارہ کتوں کے ایک ٹولی نے مقامی لوگوں پر حملہ کر دیا۔ اس دروان کتوں کے حملوں میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا جہاں ان کی مرہم پڑی کی گئی ۔وہیں زخمیوں میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو مزید علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کی شناخت 65 سالہ آمنہ بیگم ، 40 سالہ ظہور احمد 70 سالہ مبینہ بیگم 60 سالہ مریم 65 سالہ عبدالعزیز ، 70 سالہ غلام علی اور اختر حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:Stray Dog Attacks in JK آوارہ کتوں کے حملوں میں 20 فیصد کا اضافہ

وہیں علاقہ کے لوگوں نے اس واقعہ کے بعد انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آوارہ کتوں کو پکڑنے کی ذمہ داری میونسپل کمیٹی کی ہے لیکن وہ اس میں ناکام ہوئے اور لوگ ان کتوں کا نوالہ بنتے ہیں۔بتادیں کہ کچھ روز قبل آوارہ کتوں کے حملے میں لولوب میں سات افراد زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں سال 2022 کے دوران آوارہ کتوں کے حملوں میں 17 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں صوبہ جموں میں تقریباً 10 ہزار اور کشمیر صوبہ میں 7 ہزار سے زیادہ افراد شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details