اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Programme in Ganderbal گاندربل کے مختلف بلاکس کے تعلیمی اداروں میں کئی بیداری پروگرام کا انعقاد - educational institutions Ganderbal

گاندربل کے مختلف بلاکس کے تعلیمی اداروں میں کئی بیداری پروگرام منعقد کیے گئے۔ جس کے تحت انتظامیہ نے ای آفس پر ورکشاپ کا انعقاد کیا، اس پروگرام میں سرکاری افسران اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ Ganderbal admin organized a workshop on e office

Awareness Programme in Ganderbal
Awareness Programme in Ganderbal

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 5:26 PM IST

گاندربل:گاندربل انتظامیہ نے ای آفس پر ورکشاپ منعقد کیا، سرکاری افسران اور دیگر متعلقہ افراد نے اس میں شرکت کی۔ ضلع اِنتظامیہ گاندربل نے جاری ڈیجیٹل ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آج اِی ۔ آفس پر ایک ورکشاپ کا اِنعقاد کیا تاکہ ضلع کے اَندر اِنتظامی کارکردگی کو بڑھانے اور ڈیجیٹل گورننس کے طریقوں کو فروغ دیا جاسکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل معراج الدین شاہ نے ورکشاپ کی صدارت کی۔ اس موقع پر چیف پلاننگ آفیسر عرفان گیری بھی موجود تھے۔ ورکشاپ میں سرکاری افسران بشمول ضلعی اور سیکٹورل افسران، عملہ کے ارکان اور دیگر متعلقہ افراد نے بھی شرکت کی۔ دورانِ ورکشاپ مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ بشمول اِی ۔ آفس کا تعارف اور اس کے فوائد، نیویگیشن اور اِی ۔ آفس پلیٹ فارم کی بنیادی خصوصیات، ڈیجیٹل فائل کی تخلیق، نقل و حمل اور ٹریکنگ، اِی ۔لیو مینجمنٹ اور منظوری کے عمل کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس پروگرام میں اِستفساری سیشنوں کا بھی اِنعقاد کیا گیا۔ جس میں شرکاء نے سوالات پوچھے اور نظام کو سمجھنے کے لیے اِی ۔ آفس پلیٹ فارم کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کرنے اور روزمرہ کے اِنتظامی کاموں میں اِس کے مؤثر اِستعمال کے بارے میں وضاحتیں طلب کیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کاغذی کے بغیر اور مؤثر اِنتظامی نظام کی طرف منتقلی کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کاغذی کارروائی کو کم کرنے، عمل کو بہتر کرنے اور سرکاری کاموں میں شفافیت کو یقینی بنانے میں اِی۔ آفس کی اہمیت پر زور دیا۔

دورانِ ورکشاپ شرکاء نے اِی ۔ آفس پلیٹ فارم کے اِستعمال کی تربیت حاصل کی جو دفتر کے معمول کے کاموں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دریں اثنأ، ضلع کے مختلف اسکولوں میں لیکچرروں، اسکولی سطح پر کوئز مقابلے اور مصوری مقابلے بشمول حکومت جموں وکشمیر کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف اِی۔ خدمات کے حوالے سے بیداری کے پروگرام منعقد کیے گئے۔ ڈیجیٹل ویک مہم کے تحت ضلع کے تمام بلاکوں میں کئی پروگرام منعقد کیے گئے جن میں مقامی لوگوں کی زبردست شرکت دیکھی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details