ضلع گاندربل میں دو روز قبل ایک نوجوان کی جانب سے خود سوزی کی کوشش کرنے والے نوجوان کے اہل خانہ کو ضلع انتظامیہ نے پچاس ہزار روپے Rs 50,000 Compensation to Self-immolation incident victim کی امداد فراہم کی۔
یاد رہے کہ منگل کو ضلع گاندربل کے ہرن علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی کے خلاف ایک نوجوان نے تیل چھڑک خود کو آگ لگا دی تھیSelf-immolation incident during Demolition Drive in Ganderbal، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گیا تھاGanderbal Self-immolation incident ۔ نوجوان اس وقت سکمز صورہ میں زیر علاج ہے۔
ضلع انتظامیہ گاندربل نے جمعرات کو سکمز صورہ اسپتال میں متاثرہ کی عیادت کرتے ہوئے اسے پچاس ہزار روپے نقدی بطور امداد فراہم کی۔ تحصیلدار لار، گاندربل نے صورہ اسپتال پہنچ کر نوجوان کو اسپتال میں فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا۔