اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: ریچھ کے حملے میں گمشدہ نوجوان کی تلاش جاری - مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے جا رہے تھے

نوجوان کو تلاش کرنے کے لئے پولیس اور مقامی لوگ صبح سے شام تک لگے ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود اس کا کوئی بھی پتہ نہیں چل سکا۔

Search operation
تلاش جاری

By

Published : May 6, 2021, 6:38 PM IST

ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ریچھ کے حملے میں گمشدہ افراد کی تلاش گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ کافی کوششوں کے باوجود ابھی تک اس نوجوان کو بازیاب نہیں کیا جا سکا۔

تلاش جاری

نوجوان کو تلاش کرنے کے لئے پولیس اور مقامی لوگ صبح سے شام تک لگے ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود اس کا کوئی بھی پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں آشا ورکروں کا حکومت کے خلاف احتجاج

خیال رہے کہ چند روز قبل تین نوجوان وانگت سے نارنناگ مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے جا رہے تھے۔ یہ لوگ جب ہافت نار پہنچ گئے تو ریچھ نے اچانک ان پر حملہ کیا۔ اس کے نتیجے میں دو افراد بھاگنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک نوجوان لاپتہ ہو گیا۔ اس کی تلاش جاری ہے لیکن ابھی تک اس کو بازیاب نہیں کیا جا سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details