گاندربل: ایس ڈی آر ایف عہدیداروں نے عوام الناس سے تیز ہواؤں کے دوران جھیلوں اور ندی نالوں کے قریب جانے خصوصا کشتیوں میں سیر و تفریح کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے دوران کشتیاں الٹ سکتی ہیں جس سے جانی نقصان کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ Rowing During Winds in Manasbal lake انہوں نے لوگوں سے اس ضمن میں وضع کی گئی ایڈوائزری پر من و عن عملدرآمد کرنے کی تلقین کی۔
تیز ہواؤں اور بارشوں کے دوران مانسبل جھیل کے ارد گرد موجود ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کو فوری طور جھیل کی پیٹرولنگ پر نکلنا پڑتا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کے ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کے جوان ہمہ وقت چوکنا رہتے ہیں۔ SDRF Ganderbal on Rowing During Winds in Manasbal lake