اردو

urdu

By

Published : Sep 8, 2022, 10:41 AM IST

ETV Bharat / state

SDM Kangan attached :ڈیوٹی میں غفلت شعاری، ایس ڈی ایم کنگن منسلک

ڈیوٹی میں مبینہ طور غفلت شعاری برتنے پر ڈی سی گاندربل نے ایس ڈی ایم کنگن کو ڈی سی آفس کے ساتھ اگلے احکامات تک منسلک رہنے کی ہدایت دی ہے۔ SDM Kangan attached for dereliction of duty

ڈیوٹی میں غفلت شعاری، ایس ڈی ایم کنگن منسلک
ڈیوٹی میں غفلت شعاری، ایس ڈی ایم کنگن منسلک

گاندربل:سب ضلع مجسٹریٹ کنگن کو مبینہ طور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر گاندربل کے دفتر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’ورک کلچر‘‘ کو بہتر بنانے اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے افسران کو ایک واضح پیغام دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر سنگھ نے ایس ڈی ایم کنگن محمد منیر بٹ کو ڈیوٹی خوش اسلوبی سے انجام نہ دینے کی پاداش میں ڈی سی آفس گاندربل کے ساتھ منسلک کر دیا۔ SDM Kangan attached with DC Office Ganderbal

ڈیوٹی میں غفلت شعاری، ایس ڈی ایم کنگن منسلک

اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ایک حکم نامہ 478/DCG نمبر جاری کیا ہے۔ ایس ڈی ایم کنگن، محمد منیر احمد کو اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر ڈی سی آفس کے ساتھ منسلک کرنے کے ساتھ ساتھ ایس ڈی ایم سے اس بارے میں وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔ جبکہ حکم نامے کے مطابق ایس ڈی ایم کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لیا گیا اور اسے غیر تسلی بخش پایا گیا۔ بعد ازاں، انتظامیہ کے مفاد میں، وہ اگلے احکامات تک فوری طور پر ڈی سی آفس کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

مزید پڑھیں:JKAS officer Suspended قابل اعتراض الفاظ ادا کرنے پر جے کے اے ایس افسر معطل

حکمنامہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر عابد اقبال ملک کو اگلے احکامات تک ایس ڈی ایم کنگن کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی سرکاری دفاتر میں ملازمین کی غیر تسلی بخش کارکردگی، غیر حاضری سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details