اردو

urdu

ETV Bharat / state

Purchase And Sale Of Sacrificial Animals: بازاروں میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت عروج پر - purchase of sacrificial animals in markets

ڈائریکٹر فوڈ سول سپلائیزاینڈ کنزیومرافیئر ڈپارٹمنٹ نے وادی میں قربانی کے مویشیوں کی قیمتوں پر نظرثانی کی اور قیمتوں میں تبدیلی لائی۔ حکم نامے کے مطابق دہلی والا اورمیرینو کراس قسم کی بھیڑوں کی قیمت 310 روپے فی کلو، بکروال اورکشمیری اقسام کی 295 روپے فی کلوگرام اور بکریوں کے لیے 285 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

بازاروں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت
بازاروں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت

By

Published : Jun 28, 2023, 1:42 PM IST

بازاروں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت

گاندربل:سرینگر کے ساتھ ساتھ گاندربل میں بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے لوگ کئی مقامات پر خرید وفروخت کی جارہی ہے۔ اس دوران بھیڑ بکریاں پالنے والے کئی کاروباریوں نے بتایا کہ وہ اس عید پر قربانی کے جانوروں کی اچھی فروخت کی توقع کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کاروباریوں نے کہا کہ قربانی کے جانور کو پالنے میں ہمیں ایک سال لگتا ہے۔ ہم ان کی پرورش کے لیے جو کوششیں کرتے ہیں، اس کے لیے ہمیں اچھی قیمت کی توقع رہتی ہے۔

اس سال ہمارے پاس بھیڑ اور بکریاں بڑی تعداد میں ہیں اور اب تک ہم نے اپنے کچھ بھیڑ بکریاں فروخت کر چکے ہے اور مزید فروخت ہونے کی توقع کر رہے ہیں ،تاہم انہوں نے کہا کہ اس سال اگرچہ لوگ خرید وفروخت کی غرض سے ہمارے پاس آتے ہیں، لیکن کچھ لوگ قیمت پوچھ کر چلے جاتے ہیں، حالانکہ دیکھا جائے تو جموں و کشمیر کی حکومت نے گزشتہ ہفتے وادی کشمیر میں قربانی کے مویشیوں کے نرخ مقرر کیے تھے۔

ایک حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئر ڈیپارٹمنٹ نے وادی میں قربانی کے مویشیوں کی قیمتوں پر نظرثانی کی اور قیمتوں میں تبدیلی لائی حکم نامے کے مطابق دہلی والا اور میرینو کراس قسم کی بھیڑوں کی قیمت 310 روپے فی کلو، بکروال اور کشمیری اقسام کی 295 روپے فی کلوگرام اور بکریوں کے لیے 285 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ تاہم کئی جگہوں پر اس کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے۔

دوسری جانب گاندربل میونسپل کونسل کے ایک کونسلر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس فریضہ کو انجام دینے کے بعد ہڈیوں، چمڑی یا جانور کے کسی غیر ضروری حصے کو کسی ایسی جگہ پر دیکھ کر پھینکے، جہاں نا بدبو پھیلے، اور خیال رہے کہ جہاں قربانی کے اس جانور کے پھینکے ہوئے حصے کے ساتھ ایسی زیادتی نا ہو جس سے اسلام میں منع کیا گیا ہو۔

مزید پڑھیں:Kashmir Weather کشمیر میں یکم جولائی تک موسمی حالات دگرگوں رہنے کا امکان

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس کےلئے میونسپل کونسل سے رابطہ کریں۔ دوسری جانب کئی علما یا مولوی صاحبان نے قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی ہے اور قربانی کی فضیلت بھی بیان کی ہے۔ اس دوران محکمہ شیپ ہسبنڈری کے ضلع آفیسر گاندربل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے ضلع کےسرکاری اور پرائیویٹ فارم پر قربانی کے جانور موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details